حیدرآباد۔26جون(اعتماد نیوز)تلنگانہ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جانا ریڈی نے
کانگریس کے پانچ ایم ایل سیز کی ٹی آر ایس میں شمولیت پر افسوس کا اظہار
کیا اور کہا کہ کانگریس میں قابل لیڈروں کی موجودگی
کے باوجود اس طرح کا
واقعہ پیش آنا افسوس ناک ہے۔ انہوں نے تلنگانہ کانگریس کے صدر کی حیثیت سے
پی لکشمیا کے تقرر کو بھی غیر مناسب قرار دیا اور کہا کہ وہ بہد جلد
کانگریس پارٹی کی تقویت کے لئے جائزہ لینگے۔